بلوچستان میں عاشورہ کی مناسبت سے 25 اور 26 جون جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی، اعلامیہ جاری

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت نے عاشور ہ کے موقع پر دو عام تعطیلات کا اعلان کردیا ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان کے جاری کردہ اعلامےے کے مطابق بلوچستان میں عاشورہ کی مناسبت سے 25اور 26جون جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی ۔ عام تعطیل کا اطلاق صوبے میں پانچ اور چھ روز کام کرنے والے دفاتر پر بھی ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں