گرین بس سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی، سیکرٹری آر ٹی اے کا سروس دو روز معطل رہنے کی تردید

ویب ڈیسک : سیکرٹری آر ٹی اے نے اپنے جاری کردہ سرکلر میں واضح کیا ہے کہ گرین بس سروس اپنے مقررہ روٹس پر معمول کے مطابق چلتی رہے گی اور شہری بلا جھجک اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھرا جائے اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کیا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انتظامیہ اور پولیس کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ گرین بس سروس کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سیکرٹری آر ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے مستند معلومات حاصل کریں اور گرین بس سروس سے حسب معمول فائدہ اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں