ہنہ اوڑک اور زیارت واقعے کیخلاف کوئٹہ میں لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ دو مقامات پر دھرنا
کوئٹہ (ویب ڈیسک) زیارت میں مسلح افراد کے ہاتھوں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا نے کوئٹہ میں دھرنا دیدیا۔ گزشتہ رات سول اسپتال لائی جانے والی 21 لاشیں ورثا نے وصول کرلیں۔ آٹھ اہلکاروں کی لاشیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ 14 لاشیں کوئلہ پھاٹک کے قریب سڑک پر رکھ کر لواحقین نے دھرنا دیدیا۔ ہنہ اوڑک کے رہائشیوں کا پانچ لاشیں رکھ کر ایئرپورٹ روڈ کے قریب چوتھے روز بھی دھرنا جاری۔ کوئٹہ شہر میں نصف کلو میٹر کے فاصلے پر لاشیں رکھ کر دو مقامات پر دھرنے جاری۔ کوئٹہ شہر میں دھرنوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر۔ ذرائع کے مطابق دھرنوں کے شرکاءنے وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک آرمی چیف خود مذاکرات کے لیے نہیں آتے، وہ کسی بھی حکومتی وفد سے بات نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


