مولانا صاحب کی باتوں میں اصل سوال کو نظر انداز کرکے ایک دوسرے رخ کو ہوا دی گئی، ایمل ولی

ایمل ولی خان نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب کی باتوں میں اصل سوال کو نظر انداز کرکے ایک دوسرے رخ کو ہوا دی گئی انہوں نے وزیراعظم سے پختونخوا اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ عام عوام کو بندوق اٹھانے کی ترغیب دینا مزید مسائل پیدا کرے گا۔ جن لوگوں کو پہلے بندوقیں دے کر تربیت دی گئی، آج وہ یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ انہیں قابو کرنے کا کوئی طریقہ ریاست کے پاس نہیں۔ ایک بدمعاش کو ختم کرنے کے لیے مزید بدمعاش پیدا کرنا کسی طور درست عمل نہیں آئین پر عمل کرتے ہوئے ہر دہشت گرد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں