بلوچستان حکومت کا صوبے کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت نے صوبے کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے کا فیصلہ کرلیا ،وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے جیل حکام سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی ،صوبے کی بارہ جیلوں میں تین ہزار سے زائد قیدی قید ہیں صوبے کی چار جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے جیل حکام کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان حکومت نے بھی صوبے کی جیلوںمیں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا معیار بہتر بنانا ،قیدیوں کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا جیسی اصلاحات شامل ہیں اس حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے جیل حکام سے تفصیلی بریفنگ طلب کی ہے جس کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
Load/Hide Comments


