سربراہ نیشنل پارٹی کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، بلوچستان میں شر پسندوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں، ڈاکٹر مالک کی اسحاق ڈار سے گفتگو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے صدرڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےنیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور صوبے کی خوشحالی و ترقی آئین پاکستان کے دائرہ کار میں یقینی بنائی جائے گی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی ترقی کےلئے تمام متعلقہ فریقین کو ملکر کام کرنا ہوگا، بلوچستان میں سرگرم شر پسند عناصر کو عوامی حمایت یا کوئی اخلاقی جواز حاصل نہیں۔
Load/Hide Comments


