زیارت اور ہرنائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے ضلع زیارت اور ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق گزشتہ شب 11 بجکر 27 منٹ پر زیارت اور ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 37کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا جبکہ اسکی گہرائی زمین میں 15کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں