پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول بھی مہنگا، فضائی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے کمرشل طیاروں کے ایندھن ’جیٹ فیول‘ کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ کردیا ہے جس سے فضائی سفر مزید مہنگا ہو جائے گا۔ جیٹ فیول کی قیمت میں اس بڑے اضافے کے بعد ائیرلائنز کی جانب سے ہوائی سفر مزید مہنگا کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول مہنگا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 53 روپے 58 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس سے ملکی سطح پر ہوائی ایندھن کی لاگت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


