شدید گرمی میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے.چیئرمین امن کمیٹی میر اسماعیل بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) میر اسماعیل بنگلزی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ کوئٹہ کے علاقے فائر مین کالونی، جوائنٹ روڈ میں گزشتہ 4ہفتوں سے پانی کے بور (ٹیوب ویل) کی خرابی کے باعث پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔ پانی کی طویل بندش کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شدید گرمی کی لہر میں پانی کی عدم فراہمی سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے، جس کے باعث خواتین، بچے اور بزرگ شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے صفائی ستھرائی کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں، جبکہ شہری شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔میر اسماعیل بنگلزی نے ریلوے انتظامیہ سے فوری مطالبہ کیا کہ خراب بور (ٹیوب ویل) کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرکے پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی اور شدید گرمی سے پریشان ہیں، ایسے میں پانی کی عدم فراہمی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں