واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال، کوئٹہ شہر میں پانی کا شدید بحران، شہریوں نے محکمہ واسا کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے
کوئٹہ (ویب ڈیسک) واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کی جاری ہڑتال کے باعث کوئٹہ شہر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے، شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ واسا کو سالانہ اربوں روپے کے فنڈز دیے جانے کے باوجود کوئٹہ کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی باقاعدہ فراہمی کیوں ممکن نہیں بنائی جا رہی۔ شہریوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرکے شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Load/Hide Comments


