خضدار، وڈھ میں فائرنگ کے باعث پیٹرول سے لوڈ گاڑی جل کر خاکستر، متاثرہ شخص کا وزیراعلیٰ سے امداد کا مطالبہ

خضدار (یو این اے)تحصیل وڈھ کے علاقے نال کراس روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈیزل سے لوڈ زمیادگاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقے شاہراہ نال کراس کے ایریا میں نامعلوم افراد نے ایک زمیاد گاڑی جو کی پیٹرول سے لوڈ تھی پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے گاڑی مع پیٹرول جل کر خاکستر ہوگئی۔ گاڑی کے مالک متاثرہ شخص نے اس حوالے سے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ یہ میری زندگی بھر کی جمع پونجی تھی جو خاکستر ہوگئی، انہوں نے وزیراعلیٰ سے فوری امداد اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں