گزشتہ 50 دنوں سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہےں، ایمنسٹی انٹرنیشنل
پاکستان: گزشتہ 50 دنوں کے دوران، پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں لوگوں کو اختلافِ رائے کو دبانے کی کارروائیوں کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی بندش، بڑے پیمانے پر بلا جواز گرفتاریوں اور نقل و حرکت پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہ اقدامات اظہارِ رائے، پرامن اجتماع اور تنظیم سازی کی آزادی کے حقوق کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیتے ہیں۔چونکہ 27 جولائی کو علاقائی انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے پاکستانی حکام کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ عوام اپنے حقوق کا استعمال آزادانہ اور بلا خوف و خطر کر سکیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ: مظاہرین کے خلاف طاقت کے غیر قانونی استعمال کے الزامات کی تحقیقات کریں۔ انٹرنیٹ کی خدمات مکمل طور پر بحال کریں۔ ان افراد کو رہا کریں جنہیں اپنے حقوق کے پرامن استعمال پر بلا جواز حراست میں لیا گیا ہے۔ JAAC پر عائد غیر قانونی اور مکمل پابندی ختم کریں۔


