پاکستان ،ترکیہ ،سعودی عرب دفاعی معاہدہ امن،استحکام اور اجتماعی سلامتی کیلئے عزم کا عکاس ہے،ظہور بلیدی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے ظہور بلیدی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی اور اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ معاہدہ اپنے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ قریبی دفاعی اشتراکِ عمل کے ذریعے امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں