ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے پولیس کی خالی چوکیوں کو اڑا دیا، حکام

کوئٹہ ( آن لائن) ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے پولیس چوکی کو اڑا دیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی 5 میل پولیس چوکی کو نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے سے اڑا دیا بتایا جاتا ہے کہ دوسری 22 میل پولیس چوکی کو بھی تباہ کرنے کی اطلاعات ہیں دونوں چوکیاں خالی تھیں۔ جس کی وجہ سے کوئی عملہ تعینات نہیں تھا اور نہ ہی مواصلاتی نظام موجود تھا۔ مزید کارروائی مقامی پولیس اور انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں