نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں بلوچستان یونیورسٹی کی دوسری باراول پوزیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں ملک بھر کی سات جامعات کے طلبہ نے موسمیاتی تبدیلی، الیکٹرک گاڑیوں اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے موضوعات پر دستاویزی فلمیں پیش کیں، جس میں یونیورسٹی آف بلوچستان کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی۔یونیورسٹی آف بلوچستان کی جانب سے خالد زبیر، تحریم معظم، محمد سمیع اور ماہ نور فاطمہ پر مشتمل ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ڈاکٹر فہیم بلوچ اس منصوبے کے فوکل پرسن اور اس وقت شعبے کے سربراہ تھے۔ یونیورسٹی آف بلوچستان نے یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل کیا۔ دوسری پوزیشن این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی جبکہ تیسری پوزیشن یونیورسٹی آف سندھ جامشورو نے حاصل کی۔ فیسٹیول میں پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو، این ای ڈی یونیورسٹی، محمد نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان اور یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے طلبہ نے شرکت کی۔فیسٹیول کے تحت پالیسی ڈائیلاگ میں حکومت، اکیڈمیا، مالیاتی اداروں، صنعت اور ترقیاتی شعبے کے نمائندوں نے الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ، دو اور تین پہیہ گاڑیوں کی برقی منتقلی، فنانسنگ، چارجنگ انفراسٹرکچر اور پائیدار نقل و حمل کے حوالے سے گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں