میناز بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی، ٹرک ڈرائیور اغوا
ب±لیدہ(نمائندہ انتخاب)ب±لیدہ میناز کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دو ٹرکوں اور ایک زمیاد گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاڑیاں فور سز کا سامان اور راشن پہنچانے کے بعد واپس جا رہی تھیں کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ناصر ولد محمد موسیٰ سکنہ صالح آباد خضدار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ میں زمیاد گاڑی کا ڈرائیور گلزار ولد در محمد سکنہ جوسک بھی زخمی ہوا، جس کے ایک پاو¿ں پر دو گولیاں لگی ہیں۔ زخمی اور جاں بحق شخص کی نعش کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال تربت منتقل کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ناصر کا کلینر دودا خان محفوظ ہے، جبکہ دوسرے ٹرک کے ڈرائیور کو نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے، جو مستونگ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔صدر تھانہ ب±لیدہ کی پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات و قانونی کارروائی جاری ہے۔


