کوئٹہ، سلطان دولنگی کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی سردارزادہ بسم اللہ ساسولی گاڑی سمیت مبینہ طور پر اغوائ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق سردارزادہ بسم اللہ ساسولی کو گزشتہ روز جمعرات کی صبح کوئٹہ سے پنجپائی کی جانب سفر کے دوران سلطان دولنگی کے مقام پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈبل کیبن گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔ سردارزادہ بسم اللہ ساسولی کوئٹہ سے پنجپائی کے علاقے سرلٹھ جا رہے تھے کہ سلطان دولنگی کے مقام پر مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد سے اہلخانہ کا ان سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔واقعہ گزشتہ روز جمعرات کی صبح پیش آیا، جس کے بعد اہلخانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ تاہم مغوی کی موجودہ صورتحال اور اغوا کے محرکات سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔خاندانی سطح پر سردارزادہ بسم اللہ ساسولی سے رابطے اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات کی آزادانہ تصدیق ہونا باقی ہے۔


