نوشکی ، بس اڈہ میں فائرنگ ،ایک دکاندار جاں بحق
نوشکی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نوشکی شہر کے بس اڈہ کے علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سمیع نامی دکاندار جاں بحق ہوگیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے بس اڈہ کے علاقے میں سمیع پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی دکاندار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


