کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ سے مغوی حسن دمڑ کی لاش برآمد، گولیاں مار کر قتل کیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ سے چند روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے حسن دمڑ نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حسن دمڑ کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کیا تھا، جس کے بعد اس کی لاش مارگٹ کے علاقے سے ملی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کردی، جبکہ واقعے کے محرکات اور ملزمان سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں