لانگ مارچ صوابی پہنچنے پر اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کریں گے، سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ صوابی پہنچنے پر تحریک انصاف اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کرے گی اور اس کے بعد مخالفین کی ’نیندیں حرام ہو جائیں گی۔‘ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ مارچ کے اگلے مرحلے کا منصوبہ فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے مخالفین پریشان ہیں۔انھوں نے کہا: ’اس بار فکسڈ میچ نہیں ہو گا، میدان میں مقابلہ کریں گے‘ اور دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت ہر روز ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوابی میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت ایک نئے سیاسی مرحلے کا آغاز ثابت ہو گی۔ ان کے مطابق کل جمعرات کے روز قافلہ پشاور سے مارچ شروع کرے گا اور شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا چارسدہ کی جانب بڑھے گا۔
Load/Hide Comments


