مستونگ،نامعلوم مسلح افراد نے مسافر وین روک کر رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکار اغوا کر لئے ، پولیس

مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کررہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھر جارہے تھے۔اہلکار ایک نجی مسافر وین میں قلات اور نوشکی کے درمیان سربند کے راستے نوشکی جارہے تھے کہ انہیں ضلع قلات کی حدود سے اغوا کرلیا گیا۔اغوا کے بعد اہلکاروں کو ضلع مستونگ کی حدود میں لے جایا گیا، جہاں سے انہیں نامعلوم مقام کی جانب منتقل کردیا گیا۔ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں