مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس میں آتشزدگی، تمام مسافر محفوظ

مکران (مانیٹرنگ ڈیسک)مکران کوسٹل ہائی وے پر ہنگول کے مقام پر ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ کوچ کراچی سے گوادر کی جانب جا رہی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق، بس کے ٹائر میں اچانک آگ لگنے کے باعث شعلوں نے پوری کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گاڑی جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گئی۔ خوش قسمتی سے اس ہولناک حادثے میں تمام مسافر اور عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بس مکمل طور پر تباہ ہونے سے شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں