احکامات کی خلاف ورزی نرسنگ کالج بی ایم سی میں تعلیمی سرگرمیاں جاری

کوئٹہ: بی ایم سی ہسپتال کے نرسنگ کالج کے طالبات نے احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کر دیا ہمیں زائدالمعیاد ماسک دیئے گئے بولان میڈیکل کالج کے طالبات نے اسکول کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کر لیا ہے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں مگر نرسنگ کالج میں تعلیمی سلسلہ تاحال جاری ہے نرسنگ ہاسٹل بھی تاحال بند نہیں کیا گیا ہے 200سے زائد طالبات رہائش پذیرہیں ہمیں زیاد المعیاد ماسک مہیاکئے گئے ہیں ہم سرکاری ملازمین نہیں ہیں پھر بھی ہم سے کئی کئی گھنٹے کی ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں نرسنگ کا لج اور ہاسٹل کو فوری طور پر بند کر کے ہمیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے۔

احکامات کی خلاف ورزی نرسنگ کالج بی ایم سی میں تعلیمی سرگرمیاں جاری” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں