آج رات 12بجے سے سندھ میں15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، مراد علی شاہ

کراچی:کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ میں مزید اقدامات سخت، وزیراعلی سند ھ مراد علی شاہ نے کہا ہکہ آج رات 12بجے سے سندھ میں15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، واضح رہے کہ وزیراعلی نے سندھ کے عوام کوتین دن تک خود کو گھر میں محصور رکھنے کی اپیل کی تھی۔ کیسز میں اضافے کے بعد وزیر اعلی نے مزید اقدامات سخت کردیے

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سارے دفاتر اور عوامی مقامات مکمل طور پربند ہوں گے،لوگوں کو غیر ضروری طورپر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی،سکیورٹی اداروں کو بتا دیا ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکا جائے ،ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے ہرشخص کے پاس شناختی کارڈ لازمی ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی،لازمی سروسسز،اشیائے خورونوش کی سپلائی اور دکانیں کھلی رہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں