ایران سے ملک بدر کئے جانے والے مزدوروں کی رات تاریکی میں پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف

کوئٹہ:ایران سے ملک بدر کئے جانے والے ہزاروں افغان مزدوروں کی رات کی تاریکی میں خفیہ راستوں سے پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف باوثوق ذرائع سے اطلاعات آئی ہیں روزانہ رات دس بجے سے صبح تک چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغانی گاڑیوں میں آ رہے ہیں جو ایران میں مزدوری کیلئے گئے تھے جن کے گھر پاکستان میں بھی ہیں جنہیں ایران حکومت نے ملک بدر کر کے افغانستان بھیج دیا تھا اب انہوں نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تفتان کے بعد چمن سے وباء کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام یقینی ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں