عراق: آٹھ سالہ بچے نے گولی مار کر ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کردیا
بغداد:عراق میں ایک 8 سالہ بچے نے غلطی سے پستول سے گولی چلا کر اپنی ماں کو ہلاک اور والد کو زخمی کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ عراق کے صوبہ کردستان کی دھوک گورنری میں دیرین گاوں میں پیش آیا۔ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں کہا گیا کہ ایک بچہ اپنے والد کی پستول کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اس نے کھیل کھیل ہی میں اپنے والدین پر گولی چلا دی۔ ایک گولی اس کی ماں کی آنکھ کے اندر سے پار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی
Load/Hide Comments


