سندھ حکومت کا جمعہ کودوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے جمعہ (3اپریل)کو صوبے میں سہ پہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جمعہ 3 اپریل کو صوبے میں سہ پہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فیصلہ پر عمل کروانے کے لیے پولیس حکام کو خصوصی ہدایت بھی کردی گئی ہیں۔ فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے اکرام سے مشاورت بھی کرلی ہے۔ذرائع سندھ حکومت کے مطابق جمعہ کو لاک ڈاؤن کے دوران کسی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ہر قسم کی ٹریفک اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی، سندھ حکومت کے احکامات پر محکمہ داخلہ باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply