نیویارک میں کورونا وائرس میں مبتلا دو پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

نیویارک ِامریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس میں مبتلا دو پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔انتقال ہونے والے سید عطاء الرحمان کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے جن کا تعلق کراچی سے تھا ان کے علاوہ کورونا سے جنگ لڑتے ہوئے پاکستانی امریکن روحیل خان بھی نیویارک میں دم توڑ گئے۔ ریاست ٹیکساس میں بھی ایک پاکستانی ڈاکٹر اور تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والے شخص میں بھی کورونا کی علامات پائی گئی ہیں اور دونوں کا تعلق بھی کراچی سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں