ملکہ برطانیہ ہیری میکھن معاملے پر شاہی عملے کو خاموش کرادیا

لندن : ملکہ برطانیہ روٹھے شہزادہ ہیری سے آئندہ چند روز میں فون پر رابطہ کریں گی۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ملکہ اپنے پوتے شہزادہ ہیری سے معاملات سلجھانے کی کوشش کریں گی۔ہیری اور میگھن کے متنازع انٹرویو پر شاہی عملے کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو میں لگائے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات کے بعد پرنس چارلس، دی ڈیوک آ ف کیمبرج، پوتے اور شہزادہ ولیم اور دی ڈچز آف کیمبرج کیتھرین مڈلٹن کی سخت سرزنش کا عندیہ دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے اعلی عہدیداران نسل پرستی سے متعلق لگائے گئے الزامات پر ذاتی حیثیت میں شاہی خاندان کے سنیئر افراد کا احتساب کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں