جیلوں میں1184 خواتین بھی بند ہیں،سپریم کورٹ میں رپورٹ

اسلام آباد،صدر سپریم کورٹ بار سید قلب حسن نے سپریم کورٹ کو دی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات کیا ہے کہ 1184 خواتین بھی جیلوں میں بند ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی 114 جیلوں میں 60 سال سے زیادہ عمر کے 1527 افراد موجود ہیں، پنجاب اور کے پی کی جیلوں میں 140 نو زائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ بند ہیں، ملک کی مختلف جیلوں میں 33 فیصد سے زائد اضافی قیدیوں کو رکھا گیا ہے، جیلوں میں موجود 2100 قیدی مختلف جسمانی بیماریوں کا شکار ہیں، پنجاب کی 10 فیصد جیلوں میں ایمبولینس کی سہولت موجود نہیں،2400 افراد ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جیلوں میں نفسیاتی معالج کی 58 اسامیاں بھی خالی ہیں، صرف پنجاب میں 66 معذور قیدی مختلف جیلوں میں بند ہیں، جیلوں میں ڈاکٹروں کی 108 اسامیاں خالی ہیں، جیلوں میں بند ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 173 ہے، ملک بھر کی مختلف جیلوں میں

اپنا تبصرہ بھیجیں