پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض نے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا

کراچی،پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ کورونا کے شکار مریضوں کے علاج کیلئے عطیہ کردیا۔یحییٰ جعفری کا کہنا ہے کہ وائرس کچھ ہی عرصے میں تاریخ بن جائے گا لیکن ہماری کوششیں یاد رکھی جائیں گی۔کراچی کے نجی اسپتال میں ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری اور اپنے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس سیجنگ لڑکر صحت یاب ہونے والے مریض یحییٰ نے اپنی کہانی سنائی۔انہوں نے کہا کہ یہ وائرس کچھ ہی عرصے میں تاریخ بن جائے گا لیکن ہماری کوشش یاد رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں