کورونا،خاران زیادہ متاثر ہوگا،ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، ثناء بلوچ

خاران:رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا بن چکی ہے جس سے ترقی یافتہ ممالک پریشان ہیں جب کہ ہم جیسے کم ترقی یافتہ ممالک کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونگے اس حوالے سے ہمیں مکمل طور پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نیخاران میں ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدایرحم میروانی کے زیر صدارت کرونا وائرس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں ایم پی اے خاران ثناء بلوچ کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خاران سیدانورشاہ اسٹنٹ کمشنر خاران ملک نثار احمد بازار پنچائت کے صدر شیخ منیر احمداور ال پارٹیز خاران کے رہنماوں مولنا عظمت اللہ، منظور سیاپاد، ندیم بلوچ،اصغر ملنگزئی، حاجی عارف بڑیچ ،حاجی عظیم بڑیچ طاہر شہباز ایڈووکیٹ،مولنا شکراللہ، حاجی نصرت مینگل امانت حسرت،کے ڈی بلوچ،امان اللہ بلوچ، عبدالباسط چنال،ملک تگاپی محمد حسن قمبرانی، ممتاز سیاہ پاد، شبیر بادینی طفیل نور،عرفان شیخ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ال پارٹیز کے رہنماوں نے ڈپٹی کمشنر خاران کو کرونا وائرس کے باعث بازار کے لاک ڈاون سے پیدا ہونے والے مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ کرونا ایک عالمی وباء کی بن چکا ہے ترقی یافتہ ممالک اس وباء کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے اور ہم جیسے کم ترقی یافتہ ملک اس وباء سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے اور ہمارا علاقہ خاران اس وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے زیادہ مشکلات کا شکار ہے اور ایسے نارک موقع پر ہمیں سیاست اور اختلافات سے بالاتر ھو کر یکجہتی کے ساتھ اس وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے خاران انتظامیہ کا مکمل ساتھ دینا چاہیے اور حکومت کی طرف جو غریبوں کیلئے ریلف ائے گا ہمیں انھیں نیک نیتی اور انسانیت کے ناطے ان کے دیلیز پر پہنچانا چاہیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خاران کے ڈاکٹر خدایرحم میروانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں افواہ پھیلا گیا ہے کہ خاران میں قرنطینہ سینٹر بنایا جارہا ہے ایسا کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور ہم نے حالات مقابلہ کرنے کے لئے اپنے ضلع میں پہلے سے تمام انتظامات کئے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں