امریکہ میں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سے این 95 ماسک، سرجیکل ماسک اور دستانوں کی برآمد پر بھی پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ طبی سازوسامان کی امریکہ کو خود ضرورت ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں تیرہ سو سے زائد جانیں نگل گیا اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7,392 ہو گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد پونے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں