کورونا کے بعد آ نیوالی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہوسکتی ہیں،بل گیٹس

اسلام آباد (آن لائن)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے بعد آنے والی وبائیں کہیں زیادہ ہلاکت خیز ہوسکتی ہے۔بل گیٹس نے کہا کہ کورونا قدرتی وبا ہے اور خوش قسمتی سے اموات کی شرح بھی کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی سے بھی آسکتی ہیں۔ ل گیٹس نے 2015 میں بھی ایک عالمی وبا کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا دنیا اگلی وبا کیلئے تیار نہیں۔بل گیٹس نے پانچ سال قبل کہا تھا کہ وبا پوری دنیا پھیل سکتی ہے کیوں کہ تمام ممالک آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ مائیکرو سوفٹ کے بانی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی صدی میں بیماری قدرتی طور پر پھوٹے یا بطور ہتھیار استعمال کی جائے۔مائیکروسوفٹ کے بانی نے کہا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض کیلئے تیاری کرنی ہوگی جیسے جنگ میں محفوظ رہنے کیلئے کی جاتی ہے۔کورونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پرتیاری اور دنیا میں تقسیم کرنے کیلئے بل گیٹس اربوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں