یمن کے علاقے مارب میں لڑائی میں 96 افراد جاں بحق

صنعا:یمن کے علاقے مارب میں جاری لڑائی میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے، اقوام متحدہ نے جنگ بندی پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے مرکزی علاقے مارب میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جنگ کئی روز سے جاری ہے۔ دونوں فورسز ایک دوسرے پر شدید حملے کر رہی ہیں۔یمن کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے یمن نے متحارب فریقوں سے جنگ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں