اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے چینی کمپنیوں نے غور شروع کردیا
اسلام آباد,نجکاری کمیشن (پی سی) نے پاک چین انویسٹمنٹ کمپنی (پی سی آئی سی) اور بینک آف چائنا (بی او سی) کے ساتھ پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی بحالی کے مقصد کے لیے افرادی قوت، مالی اور ٹیکس سے متعلق پہلا مسودہ شیئر کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیشن نے کہا کہ پی سی آئی سی اور بی او سی کے ساتھ مالی مشیروں کی خدمات کا معاہدہ (ایف اے ایس اے) پہلے ہی دستخط کرچکا ہے اور چین کے سینوسٹیل کی ایک ٹیم حال ہی میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔ نجی ٹی وی کیم طابق اعلامیے میں کہا گیا کہ افرادی قوت، مالی اور ٹیکس کی واجب الادا کا مسودہ وزارت صنعت و پیداوار اور پی ایس ایم انتظامیہ کے ساتھ کو پیش کردیا گیا جو رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے اور نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی کی منظوری کے لیے مجوزہ مسودے کو پیش کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments