چمن اور طورخم بارڈر 3 روز کیلئے کھول دیئے گئے

چمن: چمن اور طورخم پر پاک افغان سرحدوں کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔
افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے کھول دیا، دونوں بارڈر 3 روز تک کھلے رہیں گے۔افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو عارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ افغان شہری وطن واپس آ سکیں، جس پر پاکستان نے انسانی بنیادوں اور جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو 9 اپریل تک یک طرفہ پیدل آمدروفت کے لیے عارضی طور پر کھول دیا ہے۔ملک میں موجود افغان شہریوں کی 9 اپریل تک واپسی جاری رہے گی، ہزاروں کی تعداد میں چمن باڈر پر محصور افغان شہریوں کا افغانستان جانے کا سلسلہ جاری ہے، باب دوستی 3 روز کیلئے یکطرفہ جانے والوں کیلئے کھولا رہے گا، اسی طرح افغان ٹریڈ ٹرانزٹ، نیٹو افواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔سرکاری حکام کے مطابق طورخم سرحد کے ذریعے آج ایک ہزار افغان مہاجرین افغانستان جائیں گے، طورخم سرحد کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گزشتہ 3 ہفتوں سے بند اور تمام تجارتی سرگرمیاں معطل تھی۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ صرف افغان شہری ہی بارڈر کراس کر سکیں گے تاہم افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو سرحد کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیٹو سپلائی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بھی بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں