پنہورسنہڑی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افراد زخمی

پنہور سنہڑی (نامہ نگار) عادل پور تھانے کی حد درویش موری کے قریب موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس سے زوردار دھماکہ تین افراد شدید زخمی ایک کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق عادل پور تھانے کی حدود درویش موری کے قریب راستے میں نصب بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد ذاکر۔امداد اور عرضی اقوام گاجانی شدید زخمی ھوگئے دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ ھوگئی زخمیوں کو پولیس نے ہسپتال منتقل کیا زخمیوں میں ذاکر کی حالت تشویشناک بتائی جارھی ھے جسے رحیم یار خان پنجاب ریفر کردیا گیا ھے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں