دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 14 کروڑ 52لاکھ 93ہزار 628ہو گئی

بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد14کروڑ 52لاکھ 93ہزار 628 ہو گئی ہے۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 24اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے جاری کیے جانیوالے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکہ نوول کرونا وائرس کے 3 کروڑ 19 لاکھ 91 ہزار 750مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں بدستور سرفہرست ہے۔بھارت 1 کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 1 کروڑ 42لاکھ 37 ہزار 78مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 55 لاکھ 2 ہزار 14 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں چوتھے، روس 46لاکھ 91ہزار 290مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور ترکی 45 لاکھ 50 ہزار 820 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔44لاکھ 16ہزار 588مصدقہ کیسز کے ساتھ برطانیہ کا ساتواں، 39لاکھ 35ہزار 703مصدقہ کیسز کے ساتھ اٹلی کا آٹھواں اور 34لاکھ 68ہزار 617مصدقہ کیسز کے ساتھ سپین کا نواں نمبر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں