کچھی، مچھ کے علاقے میں فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ، گاڑی کو نقصان پہنچا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)ضلع کچھی کے علاقے مچھ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ گاڑی کو نقصان پہنچا ستاہم اہلکار محفوظ واقعے کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے علاقے کی ناکہ بندی دہشت گردوں کی تلاش شروع پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے مچھ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اہلکار محفوظ رہے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا گھراو کرکے سرچ اپریشن شروع کردی گئی ۔دوسری جانب ضلع کچھی کے علاقے سنی میں دھاکوں کے بعد شدید فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا مقامی ابادی کے مطابق سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں