ڈی ایس پی مرید بگٹی کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دہشت گردکسی رعایت کے مستحق نہیں، سردار عبدالرحمن کھتیران

کوئٹہ(این این آئی)سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ بارکھان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے ڈی ایس پی مرید بگٹی کی شہادت پر دکھ اور افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی مرید بگٹی نے فرض شناسی، جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے وطن اور عوام کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں