قلات ڈویژن کے نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، بلوچستان ہائی کورٹ
ویب ڈیسک : رجسٹراربلوچستان ہائی کورٹ نے ایک تردیدبیان میں کہا ہے کہ آج مورخہ 29 جولائی 2026 کو آئینی درخواست نمبر 2026/1062 کی سماعت کے دوران فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قلات ڈیرین کے نوٹیفیکیشن نمبر 98-13/6173–297 محررہ 8 جولائی 2026 کو معطل کرنے کے حوالہ سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، جسکی تردید کی جاتی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 16 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


