گودار، مولانا ہدایت الرحمن سمیت 3پیش اماموں کے خلاف مقدمہ درج
گوادر،گوادر کے علاقے سربندن میں پولیس نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن سمیت تین پیش اماموں کیخلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا پولیس زرائع کے مطابق مقدمہ نمبر76/2020جس میں دفعہ 269،188،34 تعزیرات پاکستان کے تحت مولانا ہدایت الرحمن مولانا مسلم،مولانا عبداللہ اور مولانا حافظ عبدالرشید کے خلاف در ج کرلیا گیا ہے پولیس کی جانب سے درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کرنا وائرس کے پیش نظر حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کی جانب سے مساجد میں پانچ نمازیوں کے علاوہ دوسرے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن مسجد مکی سربندن،مدنی مسجد سربندن،توحیدی مسجد سربندن اور خلفائے راشدین مسجد سربندن کے پیش اماموں نے حکومتی احکامات ماننے سے یکسرانکار کیا اور پولیس کی رٹ کو بھی چیلنج کیاگیا جس پر مذکورہ پیش اماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔