کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوگئی

کوئٹہ:کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوگئی۔جیل حکام نے این این آئی کو بتایا کہ اتوار کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل کے ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے یہ قیدی گزشتہ روز نیو کچلاک تھانہ سے لڑائی جھگڑے کیس میں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جیل حکا م نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں لائے جانے والے ہر قیدی کو 14دن کیلئے آئسولیشن میں رکھ کر اسکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں کورونا وائرس کے تشخیص شدہ قیدی کو بھی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرکے ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں