دکی میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ بڑا بھائی زخمی

دکی(یو این اے)دکی میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق جبکہ ان کا بڑا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے کے باعث محیب اللہ کمال خیل ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں ان کا بڑا بھائی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔جاں بحق ہونے والے محیب اللہ پیر محمد کمال خیل ناصر کے فرزند اور نجیب اللہ و سمیع اللہ کے بھائی تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ شام 5:15 بجے عیدگاہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں