لینڈ مافیا ریاستی اداروں کی پشت پناہی میں بلوچوں اور سندھیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ملیر اور کراچی کے مضافات میں بلوچ اور سندھیوں کے اراضیات پر زبردستی لینڈمافیا کے قبضوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ کراچی و ملیر کے مضافات میں صدیوں سے بلوچ و سندھی آباد ہیں اور یہاں کے زرعی اراضیات ان کے جدی پشتی ملکیت ہیں لیکن کچھ عرصے سے ایک لینڈ مافیا کا گروہ ان اراضیات پر زبردستی ریاستی طاقت کے بل بوتے پر ان پر قابض ہوکر ان زرعی اراضیات کو منافع بخش ھاوسنگ اسکیموں میں تبدیل کرنے کی سازش میں مصروف ہے اور اس عوام دشمن عمل میں ریاستی و حکومتی ادارے ان لینڈ مافیاز کی پشت پناہی کررے ہیں بیان میں کہا گیا کہ ایسی کسی بھی غیر قانونی اقدامات کی نیشنل پارٹی بھرپور مذمت کرتا ہے بیان میں کہا گیا کہ کبھی ایکسپریس روڈ کے نام سے ملیر کے زرعی اراضیات کو ختم کرنے کی عوام دشمن منصوبہ بنایا جاتا ہے اور ڈی ایچ اے کے لیے خصوصی روڈ نکالنے کے لیے عوام کے زرعی اراضیات پر سے روڈ نکالنے کی عوام دشمن عمل کا منصوبہ بنایا جاتا ہے نیشنل پارٹی ملیر و کراچی کے مضافات میں آباد تمام مقامی افراد کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے اراضیات پر غیر قانونی قبضہ ختم کرنے اور مقامی افراد کو تحفظ فراہم کرنے کے ہر عمل کی بھرپور حمایت و مدد کرے گا اور قبضہ مافیا کے خلاف جدوجہد میں اپنا سیاسی و قومی فریضہ انجام دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں