متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے 12 مئی سے پاکستان سمیت بنگلا دیش، نیپال اور سری لنکا کے سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے 12 مئی سے پاکستان، بنگلا دیش، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق ان ممالک کو متحدہ عرب امارات سے جانے والی پروازوں پر نہیں ہوگا۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ بھارت پر بھی سفری پابندی کا اعلان کیا تھا۔متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان سمیت متعلقہ ممالک کو اگاہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں