بحریہ ٹاؤن کی قبضہ گیریت:انڈیجینئس رائٹس الائنس کا 23مئی کو کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان

ملیر (ریاض بلوچ) انڈیجینئس رائیٹس الائینس کا ہنگامی اجلاس، بحریا ٹاٶن کی طرف سے قدیم گوٹھوں پر چڑھاٸی کی شدید مذمت، بحریا مخالف جدوجہد کو تیز اور موثر بنانے کے لٸے 23 مٸی کو کاٹھوڑ میں کل جماعتی کانفرنس بُلانے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملیر کے علاقے مراد میمن گوٹھ میں انڈیجینٸس راٸٹس الاٸنس کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انڈیجینئس رائیٹس الائینس کے مرکزی رہنما سید خدا ڈنو شاہ، خالق جونیجو، گل حسن کملتی، رخمان گل پالاری، ایڈوکیٹ جمال ناصر، حفیظ بلوچ سمیت مختلف سیاسی سماجی کارکنوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بحریہ ٹاؤن کراچی کے انتظامیہ کی طرف سے ملیر کے قدیم گوٹھوں پر قبضہ کرنے کے لٸے کی گٸی چڑھاٸیوں اور احتجاج کرنے والے مقامی لوگوں پر فاٸرنگ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ـ رہنماؤں نے واضع کیا کہ ہم سالوں سے بحریا ٹاٶن کی قبضہ گیریت کے خلاف جہدوجہد کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم کل

بھی اپنے لوگوں کے ساتھ تھے اور آج بھی اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا انڈیجینٸس راٸٹس الاٸنس بحریہ ٹاؤن سمیت ڈی ایچ اے اور دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خاتمہ چاہتی ہے جب تک یہ منصوبے ختم نہیں کیئے جاتے، ہم جہدوجہد کرتے رہیں گے ـ انڈیجینٸس راٸٹس الاٸنس کے حفیظ بلوچ نے رابطہ کرنے پر روزنامہ انتخاب کو بتایا انڈیجینئس رائیٹس الائینس نے بحریا ٹاٶن کی قبضہ گیریت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طٸے کرنے کے لیئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ـ یہ کل جماعتی کانفرنس رواں ماہ 23 مٸی بروز اتوار دوپہر دو بجے کاٹھور کے ھادی بخش گبول گوٹھ میں منعقد کیا جائے گا ـ جس میں سندھ کے تمام قومپرست ، عوام دوست سیاسی جماعتوں سمیت نامور ادیب، صحافی اور دانشور شرکت کرینگے ـ انہوں نے بتایا کہ کل جماعتی کانفرنس میں بحریا ٹاٶن کے خلاف جدوجھد کو تیز اور موثر بنانے کے لٸے ایک مشترکہ لائحہ عمل اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں