بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، دنیا فوری نوٹس لے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں امریکی صدر کی ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش نے بھارتی بیانیے کی نفی کر دی ہے، ٹرمپ نے وعدے کے مطابق کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم سے بات کی،امریکی صدر کا بیان پاک امریکا تعلقات میں بہتری کا عکاس ہے، بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، دنیا دہلی کی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔اپنے نے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے جب کہ پاکستان عرصے سے کہتا چلا آ رہا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں