کوئٹہ، جیل انتظامیہ نے کرونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو لینے سے انکار کردیا

کوئٹہ:کوئٹہ میں جیل انتظامیہ نے کرورنا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو جیل میں لینے سے انکار کردیا،گذشتہ روزجیل کے ایک انڈر ٹرائیل قیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جیل حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں گذشتہ روز ایک انڈر ٹرائیل قیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت انے کے بعد جیل انتظامیہ نے پولیس سے نئے قیدی لینے سے انکار کردیا،جیل انتظامیہ کا موقف ہے کہ پولیس پہلے ان قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرائے،،جن قیدیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں جیل میں لے لیا جائے گا تاہم ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں قیدی کو ہسپتالوں کے قرنطینہ میں رکھا جائے،قیدی کے صحت مند ہونے کے بعد اسے جیل میں لیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply